Live Updates

صوبائی بجٹ میں آثار قدیمہ کیلئے مجموعی طور پر10ہزار ملین روپے مختص

پیر 16 جون 2025 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) پنجاب کے آئندہ مالی سال2025-26 کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت آثار قدیمہ کی مختلف سکیموں کے لیے مجموعی طورپر 10ہزار ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔جس کے تحت10 جاری سکیموں کیلئے 715.320ملین روپے اور 24 نئی سکیموں کے لیے 9284.680 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ میں مہاراجہ رنجیت سنگھ میوزیم کی ڈویلپمنٹ کے لیے 86 ملین روپے ، چولستان کے تاریخی قلعہ کے تحفظ و بحالی کے لیے 249.052 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔پنجاب ٹورازم بحالی و ری ویمپنگ پراجیکٹ لاہور کے لیے 249.672 ملین روپے ،ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی لاہور کے دفتر کی تعمیر کے لیے 500.008 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :