شارجہ پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 35 لاکھ کیپٹاگون گولیاں برآمد، مالیت 1.9 کروڑ درہم سے زائد

پیر 16 جون 2025 23:11

شارجہ پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 35 لاکھ کیپٹاگون گولیاں برآمد، مالیت ..
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون 2025ء)شارجہ پولیس کے جنرل کمانڈ کے انسداد منشیات شعبے نے ابوظہبی پولیس اور وفاقی جنرل ڈیپارٹمنٹ آف اینٹی نارکوٹکس کے ساتھ مشترکہ آپریشن "Depths of Darkness" میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 35 لاکھ سے زائد کیپٹاگون گولیاں ضبط کر لیں۔ ضبط شدہ گولیوں کا کل وزن تقریباً 585 کلوگرام ہے اور ان کی مارکیٹ ویلیو 1.9 کروڑ درہم سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق، یہ منشیات ایک منظم گروہ کی جانب سے انتہائی چالاکی اور دھوکہ دہی سے چھپائی گئی تھیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچا جا سکے، مگر سکیورٹی اداروں نے مستعدی سے کارروائی کرتے ہوئے اس نیٹ ورک کو گرفتار کر کے منصوبہ ناکام بنا دیا۔ شارجہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ منشیات سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر 8004654 یا ای میل [email protected] پر دیں تاکہ معاشرے کو منشیات سے پاک رکھا جا سکے۔