ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ،مون سون میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ

پیر 16 جون 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) بارکھان کے تحت ضلع کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج 16 جون 2025 کو ڈسٹرکٹ کمپلیکس بارکھان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر بارکھان عبد اللہ کھوسو نے کی، جبکہ تمام متعلقہ محکموں اور مقامی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں آئندہ مون سون سیزن کے تناظر میں حفاظتی انتظامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے درج ذیل اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

ضلع ایمرجنسی فلڈ ریلیف مینجمنٹ اتھارٹی کا قیام ،سیلابی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ضلع ایمرجنسی فلڈ ریلیف مینجمنٹ اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے، عوام میں شعور و آگاہی مہم،مون سون سے قبل عوامی آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ خطرناک علاقوں سے بر وقت نقل مکانی ممکن ہو سکے ،ضلعی افسران کی حاضری،تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو مکمل حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، مؤثر مواصلاتی نظام کا قیام،ایمرجنسی کی صورت میں مربوط کمیونیکیشن نیٹ ورک قائم کیا جائے گا تاکہ بروقت اطلاع رسانی اور رسپانس ممکن ہو، ڈیموں کا باقاعدہ معائنہ،تمام ڈیموں کی باقاعدہ اور تفصیلی جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ کسی ممکنہ کمزوری کو دور کیا جا سکے، سڑکوں اور پلوں کا معائنہ،ٹرانسپورٹ اور رابطہ نظام کے تحفظ کے لیے تمام پلوں اور سڑکوں کا معائنہ کیا جائے گا، لوکل گورنمنٹ عملے کی دستیابی یقینی بنایا جائے گا کہ لوکل گورنمنٹ کا عملہ ایمرجنسی میں فوری ردِ عمل کے لیے دستیاب ہو، پی ایچ ای اسٹاف کی حاضری،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے عملے کو بھی ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی، رجسٹرڈ این جی اوز کی تفصیلات تمام رجسٹرڈ غیر سرکاری تنظیموں کی تفصیلات مرتب کر لی گئی ہیں تاکہ ضرورت کے وقت ان کی خدمات حاصل کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

کنٹرول روم کا قیام،ضلع ڈیزاسٹر،ریلیف مینجمنٹ اتھارٹی کا دفتر اور کنٹرول روم درج ذیل رابطہ نمبر پر قائم کر دیا گیا ہے ،فون نمبر: 0829ـ668400کنٹرول روم میں موجود نمائندگان،ڈپٹی کمشنر آفس ،پولیس، لیویز، ایف سی ،بی اینڈ ار، پی پی ایچ اینڈ دیگر محکمے ،محکمہ آبپاشی ،محکمہ صحت ،ایم۔ایم ڈی ڈیپارٹمنٹ ،بلدیاتی ادارے ،مقامی این جی اوز ،اضافی اقدامات، شیلٹر ہاؤس ، اسٹورز کا قیام،سیلاب متاثرین کے لیے عارضی رہائش گاہیں اور امدادی اشیاء کے اسٹورز قائم کیے جائیں گے۔

دستیاب مشینری کی صورتحال (Resource Mapping):تمام دستیاب ریسکیو آلات امدای مشینری کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے۔ اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹھکیدار کے ساتھ موجود مشینری کی تفصیلات بھی مرتب کرکے دفتر ہذا کو مہیا کریں ، ادویات کی فراہمی کی ڈیمانڈ،محکمہ صحت نے ایمرجنسی کے لیے درکار ادویات کی فہرست متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی ہے ،امدادی سامان کی نقشہ بندی،خوراک، خیموں اور دیگر ضروری اشیائ کی ڈیمانڈ کے لیے مکمل فہرست تیار کر لی گئی ہے۔عوام م سے فوری رابطہ کریں اور انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔