مظفرآباد،صدر تنظیم غیر جریدہ سالک رشید عباسی کے فرزند نے قرآن حفظ کر لیا

منگل 17 جون 2025 14:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)صدر تنظیم غیر جریدہ سالک رشید عباسی کے فرزند نے قرآن حفظ کر لیا،مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ،نہال سالک عباسی نے کم عمری میں قرآن حفظ کر کے اپنے خاندان اور علاقہ کا نام روشن کیا ہے،قرآن حفظ کرنا دنیاوآخرت کا سب سے بڑا اعزاز ہے جس پر نہال سالک عباسی اور اس کے والدین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سالک رشید عباسی کو بیٹے کی جانب سے قرآن حفظ کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔