صحت عامہ کے زیراہتمام بگ کیچ اپ ویکسی نیشن مہم کے تیسرے راؤنڈ کا آغاز کر دیا گیا

منگل 17 جون 2025 16:40

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)صحت عامہ کے زیراہتمام بگ کیچ اپ ویکسی نیشن مہم کے تیسرے راؤنڈ کا آغاز کر دیا گیا- نیلم میں معمول کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم رہ جانے والے بچوں کو’’کور‘‘ کرنے کے لیے بگ کیچ اپ ویکسین نیشن 16تا28جون جاری رہے گی۔ یہ 12 روزہ مہم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرغلام نبی مغل کی سربراہی میں جاری ہے، جب کہ فیلڈ سطح پر ضلعی ای پی آئی ٹیم کی جانب سے باقاعدہ نگرانی کی جا رہی ہے۔

مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ویکسین کی سہولت دینا ہے، جو کسی بھی وجہ سے روٹین حفاظتی ٹیکہ جات سے رہ گئے تھے۔ حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم قومی جوش وجذبہ کیساتھ جاری ہے۔ موبائل ٹیمیں دیہی علاقوں میں گاؤں گاؤں اور کیمپ سطح پر پہنچ کر بچوں کو ویکسینیٹ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ڈاکٹر غلام نبی کی خصوصی ہدایت پر مہم کے دوران 9 سے 14سال کی عمر کی بچوں کا ڈیٹا بھی مرتب کیا جا رہا ہے، جو کہ آئندہ شروع ہونے والی HPV ویکسی نیشن مہم کے لیے نہایت اہم ہے۔

مہم میں ضلعی ای پی آئی ٹیم، LHW نیٹ ورک، ویکسینیٹرز، اور متعلقہ فیلڈ عملہ بھرپور طریقے سے شریک ہیں، اور رپورٹنگ و ڈیٹا مینجمنٹ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر مکمل کیا جا رہا ہے۔ویکسین مہم کے لیے ضلع بھر کے لیے 28موبائل ٹیمیں کام کررہی ہیں جو گاوں گاوں جاکر بچوں کو ویکسی نیشن کریں گے۔ڈاکٹرغلام نبی نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو ویکسین کرانے میں بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر بچہ محفوظ مستقبل کی جانب بڑھ سکے۔

متعلقہ عنوان :