جہلم ، شہر کی خوبصورتی اور سہولیات میں اضافے کے لیے کام مسلسل جاری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

منگل 17 جون 2025 16:50

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) جہلم شہر کی خوبصورتی اور سہولیات میں اضافے کے لیے مسلسل کام جاری ہے ،سڑکوں کی تعمیر کے بعد ان کی آرائش کا سلسلہ تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سول لائن پر روڈ لائن ورک کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی سی جہلم نے مصروف عمل کمپنی کے ذمہ داران سے پراجیکٹ بارے معلومات حاصل کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کنارے لگائے جانے والی لائنوں، شجر کاری ، گرین بیلٹ سمیت سڑکوں کی خوبصورتی کے لیے تمام اقدامات جلد مکمل کر کے شہریوں کو ایک خوبصورت جہلم کا تحفہ دیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :