ہجیرہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ،عوام کی سہولت ،مسائل کے مستقل حل کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں ،سردار عامر الطاف

منگل 17 جون 2025 19:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)وزیر ٹیکنیکل ایجوکیشن و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ ہجیرہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے عوام کی سہولت اور ان کے مسائل کے مستقل حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں اور علاقے میں سڑکوں کی تعمیر سمیت کئی اہم منصوبے تیزی سے پایہ تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہجیرہ کی پسماندگی ختم کرنے کا عزم کیا ہے اور عوام کو ان کی دہلیز پر ترقیاتی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں سڑکوں کی پختگی، نکاسی آب کے منصوبے تعلیمی اداروں کی بہتری اور صحت کی سہولیات کی فراہمی جیسے اہم اقدامات جاری ہیں۔سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ ہجیرہ کے عوام میرے دست و بازو ہیں اور میں انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا ہم نے ہجیرہ کو ایک ماڈل بنانے کا عہد کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں بہترین فلاحی اور عوامی ضرورت کے منصوبے شروع کیے جا چکے ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے عملی اقدامات سے یہ ثابت کر دیا ہے علاقے میں حقیقی تبدیلی صرف کام سے آتی ہے ہجیرہ جلد ایک ترقی یافتہ، فلاحی اور ماڈل علاقہ بن کر ابھرے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا وژن عوامی خدمت پر مبنی ہے اور ہم اسی ویژن کے تحت عوام کو درپیش مسائل کا حل نکال رہے ہیں ہجیرہ کے عوام نے ہمیشہ ہمیں عزت دی اور ہم ان کی خدمت کو اپنا اعزاز سمجھتے ہیں حکومت عوامی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی حالت بدلنے کے لیے ہم دن رات کوشاں ہیں۔

سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ ہم نے جو وعدے عوام سے کیے تھے ان پر عملدرآمد ہماری اولین ترجیح ہے عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ترقی کا یہ عمل رکنے والا نہیں ہجیرہ کو ماڈل بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ہم نے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر نیت صاف ہو تو محدود وسائل میں بھی بڑے کام کیے جا سکتے ہیںہم نے ہجیرہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ ہر فرد کو اس ترقی کے ثمرات براہ راست حاصل ہوںترقیاتی منصوبوں کی شفاف تکمیل اور عوامی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) کا نصب العین ہے جس پر بلا تعطل عمل ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :