
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد
منگل 17 جون 2025 19:50
(جاری ہے)
انہوں نے انٹامالوجسٹ کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ فیلڈ میں موجود رہیں اور عوامی آگاہی و اِن ڈور ،آؤٹ ڈور سرویلنس کو ترجیح دیں،فیلڈ میں پی ایچ اے، واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مل کر کام کریں اورکسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھیں اور صفائی کے عمل کو مربوط انداز میں جاری رکھیں۔
ڈپٹی کمشنر نے سختی سے تاکید کی کہ کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہی ڈینگی لاروا کی افزائش کا بنیادی ذریعہ ہے۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں، دفاتر اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں، کہیں پانی جمع نہ ہونے دیں اور ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا ہے کہ بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کا بروقت اور مکمل کورس نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ 16 جون تا15 جولائی تک جاری رہنے والی ویکسینیشن مہم میں اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا مکمل کورس ضرور کروائیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران،فیلڈ سٹاف اور والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب بچوں کی صحت کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور اس مہم کا مقصد ہر بچے کو حفاظتی ٹیکہ جات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ آئندہ نسل مہلک اور قابلِ بچاؤ بیماریوں سے محفوظ رہ سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے شدید گرمی کے باوجود فیلڈ میں متحرک ویکسینیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں ہدایت کی کہ کوئی بچہ حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران سو فیصد کوریج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔مزید قومی خبریں
-
بابائے اردو مولوی فضل حق کی برسی ہفتہ کو منائی گئی
-
بابائے اردومولوی عبدالحق کی 64 ویں برسی منائی گئی
-
لاہور ،7سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کی کارروائی، لاپتہ 10بچے بازیاب
-
پنجاب کے دریاں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
-
کراچی‘ ڈیفنس میں بچوں کا قتل، ماں کیخلاف مقدمہ درج
-
کراچی کی سڑکوں پر ٹینکرز کا خونی کھیل جاری؛ ایک اور بچہ جاں بحق، ٹینکر کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی
-
لاہور‘ ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والا گینگ پکڑا گیا
-
لاہور‘ 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا
-
کاہنہ ،کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر 2 خواتین کو منشیات سمیت گرفتارکرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.