گٹکا ماوا فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،گٹکاماوا، نقدی برآمد

منگل 17 جون 2025 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) سائیٹ اے پولیس نے لیوانہ چوک باوانی چالی سائیٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث3ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 115عدد پڑیاں ماوا،75عدد پڑیاں آداب گٹکا،63عدد پڑیاں جے ایم گٹکابرآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں نور محمد عرف اپا ولد غلام محمد،شعیب خان ولد شیر محمد اوربلال ولد گل ستارشامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :