ایران میں پھنسے 500سے زائدزائرین سمیت 752افراد کوئٹہ پہنچ ،( آج) ملک کے دیگر حصوں میں روانہ کیا جائیگا

منگل 17 جون 2025 21:55

ایران میں پھنسے 500سے زائدزائرین سمیت 752افراد کوئٹہ پہنچ ،( آج) ملک کے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) ایران میں پھنسے 500سے زائدزائرین سمیت 752افراد کوئٹہ پہنچ گئے ، آج ملک کے دیگر حصوں میں روانہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے بتایا کہ منگل کو ایران سے آنے والے 545زائرین اور 207طلباء بسوں کے ذریعے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی خدشات کی بناء پر ایران سے آنے والے افراد کو (آج )بدھ کو کوئٹہ سے اسلام آباد، پنجاب اور کراچی روانہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے علاقے گپت بارڈر پر بھی بعض لوگ پہنچے ہیں جنہیں کراچی منتقل کیا جائے گا ۔