پشاور میں جعلی کرنسی کی فیکٹری سیل ، ملزمان گرفتار

بدھ 18 جون 2025 10:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) پشاور کے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کی فیکٹری سیل کرکے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے علاقہ مہند آباد میں ایک مکان میں جعلی کرنسی فیکٹری قائم کی تھی۔

(جاری ہے)

کارروا ئی کے دوران 12لاکھ 25ہزار روپے کی جعلی پاکستانی کرنسی سمیت پرنٹر، ڈرائی مشین، پیپر، کٹر، کاغذ، پلیٹ، لیزر وغیرہ بھی برآمد کرلئے گئے ۔گرفتار ملزمان میں مراد اور تاج محمد شامل ہیں جوکہ جعلی کرنسی تیار کرنے کے بعد مختلف شہروں اور علاقوں میں سمگل کرنے میں ملوث ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :