متحدہ عرب امارات کا ایرانی شہریوں کے لئے خصوصی رعایتوں کا اعلان

بدھ 18 جون 2025 11:20

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدات پر مملکت میں مقیم ایرانی شہریوں کو ملک چھوڑنے میں تاخیر پر اوور سٹے جرمانے سے استثنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناحت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق رہائشیوں اور وزیٹرز دونوں پر ہوگا جس کے پاس کسی بھی قسم کا انٹری ویزا ہے۔