روہت شرما کا غلطی سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعتراف، وجہ بھی بتا دی

ٹیسٹ کرکٹ میں گزارے گئے 5 دن ذہنی طور پر بہت مشکل اور پریشان کن ہوتے ہیں : سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 28 اگست 2025 12:54

روہت شرما کا غلطی سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعتراف، وجہ بھی بتا دی
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 اگست 2025ء ) بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ فارمیٹ کو ذہنی طور پر چیلنجنگ اور مشکل ترین قرار دیتے ہوئے غلطی سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعتراف کر لیا۔
بھارتی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان روہت شرما نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 67 میچز میں 116 اننگز میں 4301 رنز بنائے، روہت شرما نے ٹیسٹ کیرئیر میں 12 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں تاہم کچھ ماہ قبل روہت شرما نے ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اغلان کردیا اور آج کل شبمن گل بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

 
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں گزارے گئے 5 دن ذہنی طور پر بہت مشکل اور پریشان کن ہوتے ہیں‘ ۔

(جاری ہے)

روہت شرما نے کہا کہ ’ممبئی میں کلب ٹیسٹ میچز بھی 2 یا 3 دن تک چلتے ہیں، یہاں کرکٹرز اسی روٹین میں تربیت حاصل کرتے ہیں، کیوں کہ اس دوران انھیں کم عمر سے ہی طویل طرز کی کرکٹ کھیلنے اور مشکل حالات سے نمٹنے کی تربیت دی جاتی ہے‘۔

 
روہت شرما نے بتایا کہ ’جب میں نے کیرئیر کا آغاز کیا تو میرے لیے یہ صورتحال کھیل سے لطف اندوز ہونے جیسے تھی، کیوں کہ آپ اس وقت تیاری کی اہمیت کو نہیں سمجھ پاتے۔ 
روہت نے اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب وقت کے ساتھ آپ سینئر کھلاڑیوں اور کوچز سے ملتے ہیں ، آپ کو احساس ہونے لگتا ہے کہ یہ کتنا ضروری ہے، کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کی تربیت ہی در اصل آپ میں نظم و ضبط پیدا کرتی ہے‘۔ 
بھارتی میڈیا میں روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کا دعویٰ ان الفاظ میں کیا گیا ہے ’ ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر ہوئے روہت بھارت کو ورلڈکپ جتوانے کے ساتھ تینوں فارمیٹس سے خود کو منوانے کا ہنر رکھتے ہیں‘۔