Live Updates

ایران کے پے درپے میزائل حملے، اسرائیلی میزائل دفاعی نظام دباؤ میں آ گیا، دفاعی نظام کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے

اسرائیل کے پاس بیلسٹک میزائل انٹرسیپٹرز کی کمی ہوگئی، اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کیلئے فائر ہونے والے دیسی ساختہ راکٹوں کے بر عکس جدید میزائلوں کو روکنا ایک امتحان ثابت ہورہا ہے، عرب میڈیا

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 18 جون 2025 11:31

ایران کے پے درپے میزائل حملے، اسرائیلی میزائل دفاعی نظام دباؤ میں آ ..
مقبوضہ بیت المقدس(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون 2025)ایران کی جانب سے پے درپے میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی میزائل دفاعی نظام دباؤ میں آگیا، اسرائیل کے پاس بیلسٹک میزائل انٹرسیپٹرز کی کمی ہوگئی، بیلسٹک دفاعی نظام کی پروڈکشن زیادہ وقت، کثیر زرمبادلہ درکار ہوتا ہے،عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے مسلسل بیلسٹک میزائل داغنے سے اسرائیلی دفاعی نظام پر دباؤ بڑھا۔

ایرانی میزائلوں کو روکنے میں مکمل کامیابی نہ ملنے کے باعث نہ صرف اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں بلکہ اس کے مستقل استعمال کے باعث اس نظام پر آنے والے اخراجات بھی بڑھتے جارہے ہیں۔اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کیلئے فائر ہونے والے دیسی ساختہ راکٹوں کے بر عکس جدید میزائلوں کو روکنا ایک امتحان ثابت ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کاکہنا ہے کہ ایرانی میزائلوں کو روکنے کیلئے عام طور پر اسرائیلی ساختہ ایرو 3 سسٹم اور امریکی ساختہ تھاڈ سسٹم کیا جاتا ہے۔ اسرائیلی ایرو 3 سسٹم 90 فیصد اہداف کو تباہ کرسکتا ہے جبکہ امریکی تھاد نظام صرف 40 فیصد اہداف کو ہی نشانہ بنا سکتا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق پیر کی شب ایران نے اسرائیل پر جس طرح میزائل داغے اس طرح کے حملے کو روکنے پر تقریباً 28 کروڑ 70 لاکھ ڈالرکی لاگت آتی ہے۔

دوسری جانب ایرانی میزائل حملوں سے تنگ اسرائیلی سمندری راستے سے ملک سے فرار ہونے لگے تھے۔اسرائیلی اخبار ہارٹز کی ایک رپورٹ کے مطابق فضائی حدود بند ہونے اور پروازیں معطل ہونے کے بعد اسرائیلی شہری کشتیوں کی ذریعے ملک چھوڑ کر قبرص جا رہے تھے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایران نے اسرائیل پر نیا حملہ شروع کیاتھا۔ ایرانی فورسز کی جانب سے اسرائیل کے اہم اور اسٹریٹجک اہداف پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں مختلف نوعیت کے میزائل اور ڈرونز استعمال کئے جارہے تھے۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کی طرف سے ڈرون اور میزائل حملوں کی ایک نئی لہر شروع ہوئی تھی جس میں اسرائیل کے اندر اہم اہداف کو نشانہ بنایاگیاتھا۔پاسداران انقلاب کی جانب سے اسرائیل کے اہم اور اسٹریٹجک اہداف پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے۔عرب میڈیا کے مطابق نئے ایرانی حملے کے بعد تل ابیب میں فضائی دفاعی نظام فعال ہوگیا ہے اور سائرن بجائے گئے تھے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات