سری لنکا ،رتنا پورہ میں بس اور ٹرک میں تصادم سے 23 افراد زخمی

بدھ 18 جون 2025 12:53

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) سری لنکا کے ضلع رتنا پورہ میں بس اور ٹرک میں تصادم سے 23 افراد زخمی ہو گئے۔ شنہو ا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کے بعد کولمبو۔

(جاری ہے)

رتنا پورہ مرکزی شاہراہ پر ٹریفک ایک گھنٹے تک متاثر رہی، حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں تمام زخمیو ں کی حالت بہتر ہے ۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔