سعودی عرب میں سب سے زیادہ ضائع ہونے والی غذائی اشیا میں چاول، روٹی اور سبزیاں سرفہرست

بدھ 3 ستمبر 2025 14:25

سعودی عرب میں سب سے زیادہ ضائع ہونے والی غذائی اشیا میں چاول، روٹی اور ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)سعودی عرب میں جنرل فوڈ سیکورٹی اتھارٹی کے گورنر انجینئر احمد الفارس نے انکشاف کیا ہے کہ چاول، آٹا، روٹی، سرخ گوشت، مرغی، مچھلی، سبزیاں اور پھل مملکت میں سب سے زیادہ ضائع ہونے والی غذائی اشیا میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کا حل صرف صارفین، سرکاری اداروں اور نجی شعبے کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے تاکہ نعمت کا تحفظ ہو اور پائے دار غذائی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں خوراک کے ضیاع سے سالانہ تقریبا 40 ارب ریال کا نقصان ہوتا ہے، جبکہ ضائع ہونے والی خوراک کی شرح 33 فی صد سے زیادہ ہے۔ اسی پس منظر میں خوراک کے ضیاع کی روک تھام کے لیے سعودی عرب نے لتدوم کے نام سے ایک قومی پروگرام شروع کیا۔ پہلے سروے کے مطابق 2020 میں ضیاع کی شرح 33.1 فی صد تھی۔