اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کا میکرون کی سرگوشی پر ڈرامائی اظہار وائرل

بدھ 18 جون 2025 12:54

البرٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے دوران ایک غیر معمولی اور دلچسپ لمحہ منظر عام پر آیا اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی کو فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کی سرگوشی کے بعد آنکھیں گھماتے ہوئے کیمرے نے قید کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اعلی سطح اجلاس میں امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، یورپی یونین اور برطانیہ کے رہنما شریک ہوئے، اجلاس کے آغاز پر جب عالمی رہنما اپنی نشستوں پر براجمان ہو رہے تھے، تو فرانس کے صدر میکرون نے میلونی کے کان میں آہستہ سے کچھ کہا، کیمرے نے اس لمحے کو محفوظ کر لیا، میلونی میکرون کی طرف بڑھیں اور ان کی بات سن کر فورا ہی بڑے ڈرامائی انداز میں آنکھیں گھما دیں۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میکرون نے کیا کہا تھا یا میلونی نے اس پر اتنا حیرت انگیز ردعمل کیوں دیا، مگر سوشل میڈیا پر یہ لمحہ وائرل ہوگیا اور صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔