پابندیاں اٹھانے کے بدلے ایک حقیقی معاہدے کے لیے تیار ہیں ، ایران

پیر 8 ستمبر 2025 09:00

پابندیاں اٹھانے کے بدلے ایک حقیقی معاہدے کے لیے تیار ہیں ، ایران
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) ایرا ن نے کہا ہے کہ ایک حقیقی اور قابلِ عمل معاہدےکے لیے تیار ہے جس میں یورینیم کی افزودگی پر نگرانی اور سخت پابندیاں شامل ہوں، بشرطیکہ ملک پر عائد پابندیاں ختم کر دی جائیں۔برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق ایرا نی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ ایران سفارت کاری کے دروازے کھلے رکھنے کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا معاہدہ کرنے کو تیار ہیں جو سخت نگرانی اور افزودگی پر پابندیوں پر مشتمل ہو، لیکن اس کے بدلے پابندیاں اٹھائی جائیں۔ اگر اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا گیا تو اس کے تباہ کن نتائج خطے اور اس سے آگے ایک بالکل نئے درجے پر ظاہر ہو سکتے ہیں۔ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اگر یورپ واقعی سفارتی حل چاہتا ہے اور اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ حقیقی مسائل پر توجہ دینا چاہتے ہیں، تو دونوں کو سفارت کاری کو کامیابی کے لیے درکار وقت اور گنجائش دینا ہو گی۔ اس کا متبادل کسی کے لیے اچھا نہیں ہو گا۔