بٹگرام میں ٹرک الٹنے سے 2 افراد زخمی

بدھ 18 جون 2025 13:45

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) بٹگرام میں ٹرک الٹنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 بٹگرام کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو گاؤں چانجل کشمیر چینہ کے قریب ٹرک حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز بمع میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

حادثہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :