الحمرا میں معروف صداکار طارق عزیز کی پانچویں برسی پر تقریب منعقد

بدھ 18 جون 2025 16:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں معروف صداکار،کمپیئر،اداکار،دانشور طارق عزیزکی پانچویں برسی پرانہیں خراج عقید ت پیش کی گیا۔تقریب کی میزبان حاجرہ طارق تھیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں نامور آرٹسٹوں،فنکاروں،فن وادب اور صحافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات خالد عباس ڈار، راشد محمود، جاوید رضا، بیرسٹر نرگس ناہید، خالد معین بٹ، پرویز رضا، جاوید آفتاب، ڈاکٹر ابرار،عینی طاہرہ،جواد وسیم، اشرف خان، اسد نذیر، سلیم شیخ،ٹھاکر لاہوری،طاہر بخاری، زین مدنی، اے آر گل، رفیق مغل ودیگر نے شرکت کی اور طارق عزیز کے فن وشخصیت پر اظہار خیال کیا۔

چیئرمین الحمرا رضی احمد اور ایگزیکٹوڈائریکٹر توقیر حیدرنے طارق عزیز کو سنہری حروف میں یاد کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا طارق عزیز کی خدمات کا معترف ہے، طارق عزیز کا پروگرام الحمرا کا اثاثہ ہے،الحمرا طارق عزیز کے فن کو آگے بڑھا رہا ہے۔واضح رہےکہ لاہور آرٹس کونسل اپنی اس روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :