موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈ

بدھ 18 جون 2025 14:19

موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک اورادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر125.28ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 96.33فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات پر63.79ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،مئی میں موبائل فونزکی درآمدات کاحجم 14.65ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجواپریل میں 14.79ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 6.65ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں موبائل فونزکی درآمدات کاحجم 65.63ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات کاحجم 1.881ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔