سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و ترقی خواتین خیبر پختونخوا نذر حسین شاہ کا نشے کے عادی افراد کے بحالی مرکز مردان کا اچانک دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا

بدھ 18 جون 2025 20:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و ترقی خواتین خیبر پختونخوا نذر حسین شاہ نے نشے کے عادی افراد کے بحالی مرکز مردان کا اچانک دورہ کیا۔ اپنے دورے کے موقع پر سیکرٹری سماجی بہبود نے مختلف وارڈز، صفائی ستھرائی اور مرکز میں موجود دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے مرکز میں بحالی کے لیے موجود افراد کے ساتھ انتظامیہ کی محنت اور ان کی ہمدردانہ دیکھ بھال کو سراہا۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید بہتری کے لیے تجاویز اور ہدایات بھی دیں جنہیں متعلقہ اہلکاروں نے نوٹ کیا اور کہا کہ اسے مستقبل کی منصوبہ بندی میں شامل کیا جائے گا تاکہ اس ادارے کو مزید مضبوط اور خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :