ہم اسرائیل کو عالمی دہشت گرد سمجھتے ہیں‘ شیخ وقاص اکرم

حکومت صرف بیانات دے رہی ہے، اسرائیل کے خلاف صرف بیانات نہیں او آئی سی کو اکٹھا کرنا چاہئے

جمعرات 19 جون 2025 15:03

ہم اسرائیل کو عالمی دہشت گرد سمجھتے ہیں‘ شیخ وقاص اکرم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ ہم اسرائیل کو عالمی دہشت گرد سمجھتے ہیں، بانی نے اسرائیلی حملوں کے تناظر میں احتجاج کو مؤخر کیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران، اسرائیل کشیدگی سے متعلق حکومت صرف بیانات دے رہی ہے، اسرائیل کے خلاف صرف بیانات نہیں او آئی سی کو اکٹھا کرنا چاہئے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، یہ جو مرضی کرلیں بانی پی ٹی آئی کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، حکومت اپنی بدمعاشی بند کرے۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جب انصاف نہیں دو گے تو پھر لوگ چھین کر لیں گے، یہ خود چاہتے ہیں ملک میں تماشا لگا رہے۔