السعودیہ نے وینس اور لارنکا کیلیے پروازوں کا آغاز کردیا

جمعرات 19 جون 2025 16:34

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے قبرص کے شہر لارنکا اور اٹلی کے شہر وینس کیلیے براہ راست پروازیں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جاری بیان میں کہاگیاکہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایئر بس اے 320 پروازوں کے استعمال کیا جا رہاہے۔لارنکا اور وینس کیلیے ریاض سے ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھی وینس کیلیے ہفتے میں دو پروازیں چلیں گی۔السعودیہ اٹلی میں میلان اور روم کیلیے پہلے ہی پروازیں چلا رہا ہے، وینس تیسری منزل ہے۔