چین،ضلع ہوا ئیجی کو صدی کی بدترین طوفانی بارشوں کا سامنا

شدید بارشوں اور طوفان وٹِپ کے باعث تقریبا ایک لاکھ 80 ہزار افراد متاثر

جمعرات 19 جون 2025 16:34

گوانگ دونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے ضلع ہوا ئیجی کو ایک صدی کی بدترین طوفانی بارشوں کا سامنا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق صوبہ گوانگ دونگ کے ضلع ہوا ئیجی میں بدترین طوفانی بارشوں کے باعث متعدد مکانات پانی میں ڈوب گئے، سڑکیں تباہ ہو گئیں اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ یہ اس سٹیشن کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بلند سطحِ آب ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اطلاع دی کہ شدید بارشوں اور طوفان وٹِپ کے باعث تقریبا ایک لاکھ 80 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 68 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق مقامی اور صوبائی سطح پر10 ہزار سے زائد امدادی کارکنوں کو متحرک کیا گیا ہے تاکہ وہ ملبہ ہٹانے، سڑکوں کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت کا کام انجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :