AJK-TEVTA اور کشمیر ڈویلپمنٹ فائو نڈیشن کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

مفاہمتی یاداشت کے مطابق (KDF)کے زیر انتظام ٹیکنیکل سینٹرز کو AJK-TEVTA کے ساتھ رجسٹر کروایا جائے گا

جمعرات 19 جون 2025 16:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)وزیر اعظم آ زاد کشمیر کے ہنر مند کشمیر ویژن کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے AJK-TEVTA اور کشمیر ڈویلپمنٹ فائو نڈیشن (KDF) کے مابین آزاد کشمیر میں تکنیکی اور فنی تعلیم و تربیت کی ترویج کے حوالہ سے مفاہمتی یاداشت (MOU) پر دستخط اس حوالہ سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد TEVTA کمپلیکس نیو وزیر اعظم ہائو س جلال آباد میں کیا گیا۔

مفاہمتی یاداشت پر AJK-TEVTA کی جانب سے ڈائریکٹر اوپریشن انعم آصف عباسی او ر کشمیر ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کی جانب سے ڈائریکٹر (KDF) اسرار احمد خان نے دستخط کیئے ۔اس موقع پر چیئرمین AJK-TEVTA خواجہ محمد نعیم بسمل اور دیگر آفیسران ٹیوٹا اور نمائندگان(KDF)کی شرکت ۔ کشمیر ڈویلپمنٹ فائونڈیشن (KDF) اور AJK-TEVTA کے مابین طے ہونے والی مفاہمتی یاداشت کے مطابق (KDF)کے زیر انتظام ٹیکنیکل سینٹرز کو AJK-TEVTA کے ساتھ رجسٹر کروایا جائے گااور (KDF) ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ (TTB) کی جانب سے منظور شدہ نصاب اور کوالٹی ٹریننگ کروانے کا پابند ہو گا اور ٹیوٹا اور (TTB)کی جانب سے اکیڈمک کیلنڈر اور دیگر SOP'S پر عمل کرنے کا پابند ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کے اختتام پر اسیسمنٹ اور سرٹیفکیشن (TTB) کے توسط سے عمل میں لائی جائے گی اور (KDF) کے زیر انتظام دی جانے والی ٹریننگ کو اتھارٹی کی سطح سے مانیٹر کیا جائے گا۔چیئرمین AJK-TEVTA نے کشمیر ڈویلپمنٹ فائونڈیشن (KDF) کے ساتھ پارٹرشپ کوایک اہم سنگ میل قرار دیا اور اس عمل کا اظہار کیا کہ اس (Intervention) سے روزگار کے زرائع پیدا ہونگے اور ریاست میں خوشحالی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :