5سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 19 جون 2025 16:43

5سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)رائے ونڈ سرکل پولیس نے پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق واقعہ بدھ کی شب پیش آیا،تھانہ مانگا منڈی کے رہائشی فیکٹری ملازم محمد سلیم کی پانچ سالہ بیٹی سعدیہ کھیلنے کیلئے پڑوسیوں کے گھرگئی جہاں 17سالہ اسد نامی نوجوان بچی کو گھر واپس چھوڑنے کیلئے لیجارہا تھا نہر کنارے نیت خراب ہونے پر بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے لگا،بچی کا شور سن کر لوگ جمع ہوگئے اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،مانگا منڈی پولیس نے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :