الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی طرف سے فلیوٹ کنسرٹ کاانعقاد

جمعرات 19 جون 2025 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) لاہور آرٹس کونسل الحمرا لاہور کے زیر اہتمام فلیوٹ کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔کنسرٹ میں فلیوٹ، طبلہ، سارنگی، وائلن،کی بورڈ،ہارمونیم کی فیوژن جادوئی اثر کی حامل تھی۔نامور آرٹسٹ معین خان نے فلیوٹ پر اپنا فن پیش کیا تو زوہیب حسن نے سارنگی پر راگ چھیڑے۔آرٹسٹ عبد الوھاب نے وائلن پر فارم کیا،حسن مجتبی اور شیروں ولسن طبلے کی تھاپ کو سامعین کو محظوظ کرتے رہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین الحمرا رضی احمدنے کہا ہے کہ الحمرا اکیڈمی فنون لطیفہ کے ورثے کے فروغ کا بہت بڑا ادارہ ہے،اس پلیٹ فارم سے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور اسکا عملی مظاہرہ اہم ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر توقیرحیدر نے کہا کہ الحمرا اکیڈمی میں اساتذہ کی ٹیم بڑی محنت سے تیار کی ہے ،جہاں سے طلبہ و طالبات فن کے خزانوں سے مالا مال ہو رہے ہیں۔واضح رہے الحمرا اکیڈمی اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہے جو درجن سے زائد شعبوں میں فنو ن لطیفہ کی تعلیم وتربیت فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :