کراچی: پانی کے ٹینک میں ڈوب کر کمسن بچی جاں بحق

متوفیہ کی شناخت 5 سالہ کرن زہرہ کے نام سے کی گئی،پولیس حکام

جمعرات 19 جون 2025 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)کراچی کے علاقے گلستان جوہر موسمیات کے قریب پانی کے زیر زمین ٹینک میں ڈوب کر کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

متوفیہ کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 5 سالہ کرن زہرہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے اندر پانی کے زیر زمین ٹینک میں گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔