خواتین کی لڑائی کے دوران 8ماہ کی بچی سرمیں ڈنڈا لگنے سے جاں بحق

خاتون کی گود میں اٹھائی 8ماہ کی بچی مبینہ طور پر سر میں ڈنڈا لگنے سے گر کر بری طرح زخمی ہوئی، ہسپتال پہنچنے تک زندگی کی بازی ہار گئی

جمعرات 19 جون 2025 22:11

خواتین کی لڑائی کے دوران 8ماہ کی بچی سرمیں ڈنڈا لگنے سے جاں بحق
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء)خواتین کی لڑائی کے دوران 8ماہ کی بچی جاں بحق۔ آن لائن کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ اسلام پورہ گلی نمبر5 کے رہائشی محمد عرفان کی اہلیہ کا اپنے ہمسایوں کاشف‘ عامر‘ عارف‘ بانو بی بی اور ارم بی بی وغیرہ سے جھگڑا ہو گیا، عرفان کی اہلیہ کی گود میں اٹھائی 8ماہ کی بیٹی جنت کو مبینہ طور پر سر میں ڈنڈا لگنے سے گر کر بری طرح زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کی غرض سے ہسپتال لایا گیا لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔

متعلقہ عنوان :