پی آئی اے نے 13 سے 27ستمبر تک پاکستان سے کینیڈا کیلئے فضائی آپریشن عارضی معطل کردیا

خصوصی بوئنگ 777لانگ رینج طیاروں کی مینٹی ننس کیلئے معطل کیا ، لانگ رینج طیاروں کا تیکنیکی معائنہ ہر 10سال بعد ناگزیر ہوتا ہے۔ترجمان پی آئی اے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 ستمبر 2025 23:11

پی آئی اے نے 13 سے 27ستمبر تک پاکستان سے کینیڈا کیلئے فضائی آپریشن عارضی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 12 ستمبر2025ء) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے رواں ماہ پاکستان سے کینیڈا کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پاکستان سے ٹورنٹو کیلئے 13 سے 27ستمبر تک تمام پروازیں عارضی معطل کردی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق خصوصی بوئنگ 777 لانگ رینج طیاروں کی مینٹی ننس کیلئے عارضی معطلی کا فیصلہ کیا۔ دونوں لانگ رینج طیاروں کا 3 ہفتوں کیلئے تیکنیکی معائنہ کیا جائے گا۔ پرزہ جات کی تبدیلی اور تیکنیکی معائنہ ہر 10سال بعد ناگزیر ہوتا ہے۔