سکیورٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد مارے گئے

فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 ستمبر 2025 20:34

سکیورٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد مارے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 12 ستمبر2025ء) پاک فوج کا ملک بھر میں خصوصاً خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں، سکیورٹی فورسز نے آج مستونگ میں آپریشن کے دوران  4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف  انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہیں۔