Live Updates

وفاقی حکومت سیلاب متاثرین بحالی کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی ڈونرز سے امداد کی اپیل کرے

فصلوں کی تباہی نے غذائی قلت، بیماریوں اور بےروزگاری کا خطرہ بڑھا دیا ہے، فوری امریکہ یورپ اور عرب ممالک میں امداد کیلئے وفود روانہ کیے جائیں، سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر بخاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 ستمبر 2025 22:39

وفاقی حکومت سیلاب متاثرین بحالی کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی ڈونرز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 12 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے سنگین سیلانی صورتحال سے لاکھوں بے گھر شہریوں کی بحالی اور امداد کیلئے بین الاقوامی تک آواز پہنچانے کیلئے چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں حکومت اتحادی اور اپوزیشن پارلیمانی جماعتوں پر مشتمل نمائندہ وفد اقوام متحدہ بھیجنے کے تجویز دی ہے۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخآری اہم بیان میں کہا ہے کہ بلخصوص وسطی اور جنوبی پنجاب میں سیلاب سے شدید تباہی ہوئی ہے، لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ جات دریا برد ہونے سے کھڑی فصلیں تباہ اور ہزاروں لاکھوں جانوروں کا نقصان ہوا ہے، آزاد کشمیر گلگت بلتستان خیبر پختونخواہ میں سیلاب سے بہت نقصانات ہوئے ہیں اور سیلانی ریلے سندھ میں داخل ہو رہے ہیں، نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تمام پارلیمانی پارٹیوں پر مشتمل وفد اقوام متحدہ بھیجا جائے اور امریکہ۔

(جاری ہے)

یورپی اور عرب ممالک میں بھی وفود روانہ کیے جائیں جو ان ممالک کی حکومتوں اور ڈونرز سے ملکر سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ کیوجہ سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور دیگر نے پاکستان کا دورہ کیا اور بحالی کیلیے پیکجز دئے تھے بلاتاخیر حکومت اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کی نمایندوں پر مشتمل وفد بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل کرے، پنجاب اور گلگت بلتستان خیبر پختونخواہ آزاد کشمیر میں لاکھوں شہری بے گھرمویشی مر گئے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں بحالی کیلئے امداد چائیے۔

نیربخاری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے پر وزیراعظم کے زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرہ خاندانوں اور کسانوں کاشتکاروں کی نقد امداد فراہمی یقینی بنائی جائے۔ 2022 میں متاثرہ خاندانوں میں بی آئی ایس پی کے تحت براہِ راست نقد امداد پہنچائی گئی اسی کامیاب تجربے پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین بحالی کی خاطر اقوام متحدہ اور عالمی ڈونرز سے امداد حاصل کرنے کیلئے بلاتاخیر کوششیں کرے۔ فصلوں کی تباہی نے غذائی قلت، بیماریوں، بےروزگاری کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات