
گزشتہ سال شدید ڈپریشن کا شکار رہی، بیماری بہت کچھ سکھاتی ہے، نوشین شاہ
جمعرات 19 جون 2025 22:17
(جاری ہے)
نوشین شاہ کے مطابق انزائٹی کا شکار ہونے کے باوجود وہ اینٹی ڈپریشن ادویات لینے سے انکاری تھیں لیکن گزشتہ برس ڈپریشن بڑھ جانے پر انہوں نے ڈاکٹروں کے ڈانٹنے پر ادویات لینا شروع کیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے تھراپی، ورزش اور دوسری چیزوں کا بھی سہارا لیا جب کہ ڈپریشن میں والدہ نے ان کا سب سے زیادہ ساتھ دیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈپریشن اور انزائٹی جیسے مسائل کو ہمارے سماج میں نظر انداز کیا جاتا ہے، اس کا علاج نہیں کروایا جاتا لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے۔نوشین شاہ نے کہا کہ انسانی دماغ میں بھی 75 ہزار مسائل اور وائرسز ہوتے ہیں، اسے بھی علاج کی ضرورت ہے، ڈپریشن یا انزائٹی ہونے پر ڈاکٹرز سے رجوع کیا جانا چاہیے۔اگرچہ اداکارہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ چند سال سے ڈپریشن کا شکار ہیں اور گزشتہ برس ان کا ڈپریشن بڑھ گیا تھا لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ کس خاص المیے کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوئیں جون 2024 میں نوشین شاہ نے انسٹاگرام پر حجاب میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاوں کی اپیل کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہیں۔اس سے قبل مئی 2024 میں ہی انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کی کامیابی سے سرجری ہوگئی لیکن انہوں نے سرجری یا بیماری سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
وزیراعلی مریم نوازکا سینئراداکارہ عائشہ خان کے انتقال پرافسوس کا اظہار
-
وزیراعلیٰ کا سینئر اداکارہ عائشہ خان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
ثنا یوسف قتل کیس، ملزم کا مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے سپرد
-
ہالی وڈ سپراسٹار ٹام کروز کو 35 برس بعد اعزازی آسکر سے نوازا جائے گا
-
عہد سازمزاح نگارمشتاق احمد یوسفی کو بچھڑے سات برس بیت گئے
-
خدا جانتا ہے، عاصم اظہرسے منگنی ختم ہونے کے بعد میرب علی کا ردعمل
-
نادیہ خان ڈراما پرورش کے جذباتی منظرپرآبدیدہ ہوگئیں
-
فلم شوٹنگ سے قبل جنات نے دھکا دے کر زخمی کردیا تھا، ثمینہ پیرزادہ
-
سینئرٹی وی اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں
-
ٹک ٹاکرثنا یوسف قتل کیس
-
اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایدھی سردخانے منتقل
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا معروف اداکارہ عائشہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.