لاہور،الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مخصوص سبز نمبر پلیٹ متعارف

الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹوکن ٹیکس پر 95فیصد رعایت دی جا رہی ہے‘محکمہ ایکسائز

جمعرات 19 جون 2025 20:00

لاہور،الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مخصوص سبز نمبر پلیٹ متعارف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کو شناخت دینے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔ محکمہ ایکسائز موٹر برانچ نے الیکٹرک وہیکلز کے لیے مخصوص سبز رنگ کی نمبر پلیٹ جاری کر دی۔ محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی پہچان کے لیے یہ منفرد ڈیزائن متعارف کرایا گیا ہے۔الیکٹرک وہیکلز کے مالکان نئی سبز پلیٹس لگانے کے پابند ہوں گے تاکہ ان گاڑیوں کی فوری شناخت ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر میں اب تک 16ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں، موٹر سائیکلز، بسیں اور رکشے رجسٹر ہو چکے ہیں۔پنجاب بھر میں 14,500سے زائد الیکٹرک موٹرسائیکلز،1,461الیکٹرک کاریں،31بسیں،36رکشے رجسٹر ہیں۔حکام نے کبتایا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس پر 95فیصد رعایت دی جا رہی ہے، جو اگلے مالی سال میں بھی برقرار رہے گی۔ یہ اقدام نہ صرف ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی حوصلہ افزائی کرے گا بلکہ مستقبل میں ای وی کلچر کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :