ایوان بالا ، یونیورسٹی آف بزنس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع

جمعہ 20 جون 2025 12:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ایوان بالا نے یونیورسٹی آف بزنس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025ء پر قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی رپورٹ پیش کرنے میں 60 ایام کی توسیع کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے میں توسیع کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :