پشاور، پولیس مقابلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ، دو ساتھی فرار

جمعہ 20 جون 2025 13:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) تھانہ ریگی کی حدود میں پولیس مقابلے کے بعد مطلوب خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ریگی کی حدود میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکو ناکہ بندی پر موجود پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہوگئے پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان نے باارادہ قتل فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کی خاطر جوابی فائرنگ کی ، اور بعد میں سرچ آپریشن کے دوران ایک ملزم محمد حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔گرفتار ملزم تھانہ ریگی اور تھانہ میچنی گیٹ پولیس کو بھی راہزنی میں مطلوب تھا۔گرفتار ملزم سے مسروقہ موبائل فونز ، 40ہزار روپے کیساتھ ساتھ واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمدکرلیاگیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔