خانیوال ، محرم میں ضلع کی تمام تحصیلوں میں مجالس اور جلوسوں کے روٹ اور مقامات پر صفائی، روشنی اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں گئے

جمعہ 20 جون 2025 17:15

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز محرم الحرام کے انتظامات کیلئے فیلڈ میں سرگرم ہیں،جلوس و مجالس روٹس کی صفائی،سٹریٹ لائٹس،نکاسی آب ودیگر سہولیات کی دستیابی کو ممکن بنایا جارہا ہے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر خانیوال سنبل جاوید نے شہر کے جلوسوں ومجالس کے روٹس کا دورہ کیا،روٹس پر صفائی،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے کہامجالس کے مقامات کی صفائی، روشنی،سکیورٹی پلان پر مکمل عمل کیا جائے،انہوں نے لائسنس ہولڈرز سے ملاقات میں مجالس و جلوس کے وقت کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ رزاق نے میانچنوں میں جلوس روٹس کا ہنگامی دورہ کرکے صفائی معاملات میں مزید بہتری کی احکامات جاری دیئے ہیں،اے سی میانچنوں ساجدہ رزاق نے پٹرول پمپس پر پیمانوں،نرخناموں اور سہولیات کی چیکنگ بھی کی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ساجدہ رزاق نے ای آبیانہ کی وصولی کیلئے ریونیو سٹاف کو ٹارگٹ حصول کی ہدایات بھی دیں ہیں،اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا رانا عامر لیاقت نے حکومت کی جانب سے احکامات کے تحت کبیروالا میں محرم انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے متعلقہ افسران کو محرم الحرام سے قبل ورکنگ جلد مکمل کرنیکا حکم بھی دیا ہے۔\378