نہروں میں نہانے کے باعث متوقع حادثات سے بچاؤ کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

جمعہ 20 جون 2025 19:28

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے گرمیوں کے موسم میں دریائے راوی اور نہروں میں نہانے کے باعث متوقع حادثات سے بچاؤ کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ یہ پابندی 20 جون سے 19 جولائی 2025 تک نافذالعمل رہے گی۔

(جاری ہے)

اس حکم نامے کے تحت شہریوں کو دریائے راوی اور ضلع کی تمام نہروں میں نہانے اور تیراکی کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ یہ اقدام عوامی تحفظ کے لیے کیا گیا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو ممکنہ حادثات سے بچایا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حکم کی پابندی کریں اور بچوں کو بھی ان خطرناک مقامات کے قریب جانے سے روکیں، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :