
ٹونگ وون یونیورسٹی کوریا اور نمل کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے لیٹر آف انٹرسٹ پر دستخط
جمعہ 20 جون 2025 21:54
(جاری ہے)
اپنے خطاب میں نائب صدر ڈاکٹر چوئی نے نمل کے تعلیمی ماحول کی تعریف کی اور میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے طلبہ کو محنت کرنے اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی تلقین کی۔ٹونگ وون یونیورسٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے جامع پریزنٹیشن دی جس میں یونیورسٹی کی تعلیمی خصوصیات، جدید سہولیات اور پاکستانی بالخصوص نمل کے طلبہ کے لیے موجود مواقع پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کوریا کی حکومت نے حال ہی میں ایک پائلٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت پاکستانی طلبہ دو سالہ ڈپلومہ پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں اور دوران تعلیم پارٹ ٹائم ملازمت کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس سے انہیں تعلیمی اور مالی دونوں طرح کی سہولیات حاصل ہوں گی۔تقریب کا اختتام پرو ریکٹر (ریسرچ اینڈ سٹریٹجک انیشی ایٹو) ڈاکٹر سفیر اعوان کے اختتامی کلمات سے ہوا جنہوں نے کورین وفد کا نمل میں دلچسپی لینے اور بین الاقوامی تعلیمی تعاون کو فروغ دینے پر شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں نمل اور ٹونگ وون یونیورسٹی کوریا کے مابین لیٹر آف انٹرسٹ (ایل او آئی) پر باقاعدہ دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ دونوں جامعات کے درمیان دو طرفہ تعاون کے لیے ایک جامع فریم ورک مہیا کرتا ہے جس میں طلبہ، اساتذہ، محققین اور انتظامی عملے کے تبادلے، مشترکہ تعلیمی و تحقیقی اقدامات، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر علمی تقریبات کا انعقاد، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر تعاون اور استعداد کار میں اضافے کے لیے مختصر و طویل المدتی تربیتی پروگرام شامل ہیں۔یہ شراکت داری نمل کی بین الاقوامی سطح پر تعلیمی روابط کو مضبوط بنانے اور طلبہ و اساتذہ کے لیے عالمی تعلیمی مواقع میں اضافہ کرنے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب میں سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ پھرتبدیل
-
ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحان کا شیڈول جاری ،انعقاد 5 اکتوبر کو کیا جائیگا
-
ایم ڈی کیٹ 2025 کی فیس میں 80 فیصد اضافے کے دعوؤں کی تردید ،ایم ڈی کیٹ کاامتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،پی ایم اینڈ ڈی سی
-
کیمبرج امتحانات 2025 لیک پرچوں کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی کو رپورٹ پیش
-
آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان صرف سرکاری اسکولوں میں ہوگا
-
پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات وقت کا ضیاع قرار
-
میٹرک ٹیک کے بعد انٹرٹیک کا نصاب بھی متعارف کروانے کا فیصلہ
-
فیصل آباد،انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو کیا جا ئے گا
-
سالانہ ایس ایس سی امتحانات 2025ء کیلئے داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ میں توسیع
-
پنجاب یونیورسٹی میں 300 لاوارث موٹرسائیکلیں کھڑی ہونے کا انکشاف
-
پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.