محرم الحرام ، چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو طلب

جمعہ 20 جون 2025 22:16

محرم الحرام ، چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 26جون کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ڈی سی کوئٹہ آفس میں 26جون کی شام کو طلب کیا گیا ہے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔