رائے ونڈ میں آپریشن کلین اپ ،مختلف علاقوں میں عارضی تجاوزات کا صفایا

جمعہ 20 جون 2025 22:29

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رائے ونڈ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں عارضی تجاوزات کا صفایا کردیا گیا،انفورسمنٹ انسپکٹررانا عابد نے گوشت مارکیٹ،مونگا چوک،بھٹی چوک سمیت دیگر علاقوں میں آپریشن کلین اپ کیاتجاوزکنندگان کا سامان تحویل میں لے لیا گیا،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کا سلسلہ جاری رہیگا،تاجر حضرات اپنا سامان اپنی دکانوں کے اندر رکھیں تاکہ راہگیروں کا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :