ملک اسوقت نازک موڑ پر کھڑا ہے ،قوم میں اتحاد ،اتفاق پیدا کرنے کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنی ہوں گی‘مولانا محمد امجد خان

جمعہ 20 جون 2025 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت نازک موڑ پر کھڑا ہے ان حالات میں قوم میں اتحاد اور اتفاق پیدا کرنے کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنی ہوں گی ،فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آنا چاہیے ۔ انہوں نے جمعہ کے اجتماع اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیت عظام اور صحابہ کرام کی عزت و تکریم سب کے لیے ضروری ہے ،منمبر ومحراب سے اتحاد کا پیغام دینا ہر مسلک کے علماء کی بنیادی ذمہ داری ہے ،فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے ملی یکجہتی کونسل اور ایم ایم اے اور حکومتی سطح پر اب تک جتنے ضابطہ اخلاق مرتب ہیں ان پر عمل ہونا چاہیے، دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد امت کا پیغام عام کرنے کی اہم ضرورت ہے ،قوم میں انتشار پیدا کرنا جے یوآئی کے نزدیک زہر قاتل ہے،جے یوآئی کا ہر کارکن ملک میں امن اور محبت عام کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔

(جاری ہے)

مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی حالات میں عالم اسلام کا اتحاد بھی وقت کی اہم ضرورت ہے،مشرق وسطی اس وقت آگ کی لپیٹ میں ہے، مسلم حکمران ایک ہوجائیں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت شکست نہیں دے سکتی ، انھوں نے کھا کہ اہل بیت وصحابہ کرام کی محبت ہمارے ایمان کاجزوہے ،حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ،حضرت سیدنا عمر فاروق۔حضرت سیدنا عثمان غنی ،حضرت سیدنا علی المرتضی ،حضرت حسین کا نام تاقیامت تک گونجتارہے گا،خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنی کی حیات وکردار امت مسلمہ کے لیئے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ خلافت راشدہ کے نظام سے دوری کی وجہ سے وطن عزیز مشکلات کا شکار ہو تا جا رہا ہے حضرت عثمان غنی اور دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تعلیمات پر عمل کر نے سے ہی ملکی گھریلو ،کاروباری ،مشکلات بھی حل ہوں گی اور اللہ کی رحمتیں بر سیں گی ۔انہوں نے کہاکہ سید نا عثمان غنی کے امت پر عظیم احسانات ہیں آ پ عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں، حضرت عثمان غنی کو دنیا انسانیت میں وہ منفرد مقام اور شرف حاصل ہے جو ازل سے ابد تک اور تا قیامت کسی اور کو حاصل نہ ہو گا وہ یہ ہے کہ آپ وہ واحد صحابی ہیں جن کے نکاح میں رسولؓ خدا کی دوصاحبزادیاں آئیں ۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان اور دیگر صحابہ کرام واھل بیت نے دین اسلام کو پھیلانے کے لیے جو قر بانیاں دیں وہ تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں۔