سوات، غیر رجسٹرڈ کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی، 4پلانٹس سیل

جمعہ 20 جون 2025 20:35

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)سوات میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اخلاق احمد نے محکمہ انڈسٹریز کے افسران و اہلکاران کے ہمراہ تحصیل بابوزئی کے علاقے سنگوٹہ میں متعدد کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی کی۔کارروائی کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے ہمراہ کرش پلانٹس کے رجسٹریشن اور قانونی دستاویزات کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ضوابط کی خلاف ورزی پر چار کرش پلانٹس کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔افسران کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ کرش پلانٹس نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں بلکہ ان کی وجہ سے دریائے سوات کے قدرتی حسن کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس کے علاوہ بے ہنگم کھدائی کی وجہ سے کئی مقامات پر حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ماحول، قانون اور عوامی تحفظ کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :