کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے محکمہ لائیوسٹاک تمام احتیاطی تدابیر اور ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں: صوبائی وزیر لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی

۵صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت کانگو وائرس (ڈیزیز)پر زوم اجلاس منعقد ہوا

جمعہ 20 جون 2025 22:30

ژ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء) وزیر لائیو سٹاک و زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت کانگو وائرس(ڈیزیز)پر زوم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے اس موقع پر کہا کہ کانگو وائرس ایک موذی اور جان لیوا وائرل بیماری ہے جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے جس سے بچاؤ کے لیے محکمہ لائیو سٹاک تمام احتیاطی تدابیر اور ضروری اقدامات کو یقینی بنائے۔

صوبہ بھرمیںقائم بین الصوبائی چیک پوسٹوں،ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں چیچڑ مار سپرے کا آغاز کیا جائے۔انھوں نے 24/7لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے عملہ کی ڈیوٹی لگانے کی ہدایت بھی کی۔مستعدی کے ساتھ نگرانی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے اور بین الصوبائی بارڈرز پر لائیو سٹاک کے کیمپس قائم کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ پنجاب میں کوئی بھی جانور سپرے و چیک کئے بغیر داخل نہ ہو پائے۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی صورتحال میں سپرے کی دوائی کی وافر مقدار میں فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے مزید کہا کہ حکومت اس ڈیزیز کو پھیلنے سے روکنے کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انھوں نے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے روالپنڈی،سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژن کے سرحدی اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی آگاہی مہم چلانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق اخبار میں اشتہار شائع کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

پنجاب کی تمام کٹیل مارکیٹوں میں ٹراسبلیٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔روزانہ کی بنیاد پر تمام کٹیل مارکیٹوں کی جانوروں کو چیک اور سپرے کرنے کی رپورٹ کو انھیں ارسال کی جائے۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک کی زیر صدارت اجلاس میں مویشی منڈیوں کو دو ہفتوں کے لیے بند کرنے اور جانوروں کی رینڈم سمپلنگ لینے کی آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ روالپنڈی ڈویژن میں اسی ماہ کانگو وائرس کے 2کسیز کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ایک شخص کی حضرو(اٹک) میں کانگو وائرس سے ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ ٹیکسلہ روالپنڈی میں ایک مریض زیر علاج ہے جبکہ دونوں کسیز میں انیمل کانٹکٹ(contact) کی کوئی ہسٹری نہیں پائی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہیجبکہ 15بین الصوبائی اور ڈسٹرکٹ سکریننگ چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔

جانوروں میں چیچڑ مار سپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مزید رہنمائی کیلئے 24/7 ہیلپ لائن ٹال فری 08000-9211آپریشنل ہے۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے پاس تمام ادویات،ایکاریسایڈل (Acericidal) ڈرگ اور سپرے مشینیں کافی مقدار میں موجود ہیں جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب کٹیل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کو ضروری اقدامات اٹھانے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ زوم میٹنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری(ٹیکنیکل)لائیو سٹاک ڈاکٹر عثمان طاہر،ڈائریکٹر جنرلز توسیع وریسرچ،روالپنڈی،سرگودھا اور گوجرانوالہ کے ڈویژنل ڈائریکٹرز کے علاوہ نمائندہ کٹیل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی اور روالپنڈی،سرگودھا اور گوجرانوالہ کے کمشنرز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :