اسلاف کی زرّیں تاریخ جرات بہادری اور استقامت سے عبارت ہے ،مولانا عبدالرحمن رفیق

بزرگوں نے کبھی کسی طاقت کے سامنے سر نہیں جھکایا نہ آج ان کے علمی وسیاسی وارث ایسا کریں گے، رہنماء جے یو آئی

ہفتہ 21 جون 2025 04:05

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما رکن مرکزی مجلس شوریٰ شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق نے کہا ہے کہ ہمارے اسلاف کی زرّیں تاریخ جرات بہادری اور استقامت سے عبارت ہے ان بزرگوں نے کبھی کسی طاقت کے سامنے سر نہیں جھکایا نہ آج ان کے سیاسی و علمی وارث ایسا کریں گے تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ظلم و استبداد نے سر اٹھایا علمائے حق نے کلمہ حق بلند کیا اور باطل کو للکارا سامراجی قوتوں کے مظالم کے سامنے جھکنے کے بجائے علمائے دین نے ہمیشہ گردنیں کٹوانے کو ترجیح دی۔

(جاری ہے)

یہی وہ غیرت ایمانی ہے جو امت کے بقاء کی علامت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ عربیہ دارالارشاد اللہ آباد کوئنگ قلات کے زیرِ اہتمام منعقدہ عظمتِ قرآن کانفرنس و جلسہ دستار بندی سے خطاب کر تے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے دیگر رہنماؤں اور مقامی علماء کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کے لاکھوں افواج کی موجودگی میں مظلوم فلسطینی یہودی مظالم کے شکار ہے اس کے باوجود آج نہتے فلسطینی یہودی ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں ان کی استقامت تاریخ کا روشن باب جبکہ مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی تاریخ کا سیاہ ترین باب رہے گی انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے آج بھی خوابِ غفلت سے آنکھ نہ کھولی تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم قرآن سے اپنا تعلق جوڑیں اور ظالم کے خلاف آوازِ حق بن جائیں۔

متعلقہ عنوان :