سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا اضافی تنخواہ لینے سے انکار،وزیراعظم کو خط لکھ دیا

جمعہ 4 جولائی 2025 13:04

سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا اضافی تنخواہ لینے سے انکار،وزیراعظم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اضافی تنخواہ لینے سے انکار کردیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا،اپنی تنخواہ کا معاملہ شہباز شریف پر چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

خط میں کہاکہ میرا تنخواہ کے معاملے سے کوئی تعلق ہے نہ دلچسپی ہے، تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا ہے۔ایاز صادق نے خواجہ آصف کے الزامات کا جواب دینے سے گریز کیا، سپیکر نے تنخواہ میں کیا گیا اضافہ لینے سے بھی انکار کر دیا۔