
مائننگ پالیسی میں بڑی پیشرفت، امریکا، چین اور روس کو مساوی مواقع
حکومت تمام ممالک کو مائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے یکساں مواقع دے رہی ہے، علی پرویز
جمعہ 4 جولائی 2025 13:00

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ریکوڈک منصوبہ سرمایہ کاری کیلئے رول ماڈل بنے گا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر نے کسی بھی ملک سے امتیازی سلوک کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں روس کا دورہ کر چکا ہوں اور وہاں کی کمپنیوں کو بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، جب بھی ہم بولی کا عمل شروع کریں گے، کوئی بھی کمپنی حصہ لے سکتی ہے۔ایل این جی کے موجودہ بحران پر بات کرتے ہوئے انہوںنے سابق حکومت کو قطر کے ساتھ دوسرے طویل المدتی معاہدے کا ذمے دار قرار دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت 2026 میں ختم ہونے والے ایل این جی معاہدے پر نظرثانی کا ارادہ رکھتی ہے۔سرکلر ڈیٹ اور گیس کی کٹوتی کے حوالے سے انہوںنے پاور ڈویژن کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ پاور سیکٹر مطلوبہ گیس لینے کو تیار نہیں،کیبنٹ سے ایل این جی کی ’ٹیک اینڈ پے‘ گارنٹی 60 فیصد سے کم کر کے 50 فیصد کروانے کی منظوری بھی پاور ڈویڑن نے لی تھی، جس سے پٹرولیم ڈویڑن میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔وزیر نے بتایا کہ مہنگی درآمدی ایل این جی کی وجہ سے حکومت کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی مقامی گیس کی پیداوار روکنی پڑی۔ آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم زیرو خسارے کے ہدف پر ہیں، اس لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔ایران سے تیل و گیس درآمد کیلئے امریکی پابندیوں میں چھوٹ کے سوال پر وزیرپٹرولیم نے کہاکہ ایک وزارتی کمیٹی اس پر غور کر رہی ہے،ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر دونوں ممالک پیرس میں ثالثی میں مصروف ہیں۔چین اور بھارت کو دی گئی چھوٹ کے بارے میں وزیر نے کہا کہ یہ ممالک آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ نہیں جبکہ پاکستان ہے، اس لیے ہمیں احتیاط برتنی ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی میں پیشرفت 24 گھنٹوں میں واضح ہو جائے گی، ٹرمپ
-
شمالی وزیرستان میں 30 شدت پسند ہلاک کر دیے، پاکستانی فوج
-
کینال روڈ پر موجود درخت دہائیوں پرانے اور ماحول دوست ہیں،لاہور ہائیکورٹ کا درخت نہ کاٹنے کے احکامات
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
کراچی، 5 منزلہ عمارت کے ملبے سے 4لاشیں نکال لی گئیں، مزید افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری
-
پاک فوج عظیم ادارہ ہے جس میں مضبوط خود احتسابی ہے، فوج جو کرتی ہے وہ عوام کے بہتر مفاد میں کرتی ہے، کیپٹن ایمان درانی
-
بھارت میں سیلاب سے ساٹھ سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
-
عمران خان کی قید عام قیدی سے بھی سخت ہے ان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی، علیمہ خان
-
لاہور میں جرائم کی شرح میں زبردست کمی ہوئی ہے،پولیس کا دعویٰ
-
9 مئی کیس میں 10،10 سال قید کی سزا پانیوالے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کر دیا گیا
-
عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا،طلال چوہدری کا دعویٰ
-
عمران خان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی،علیمہ خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.