
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
امریکی صدر نہیں چاہتے کہ میں کام کرنے والے لوگوں کی حقوق کی بات کروں، ٹرمپ اس لئے ان پر حملے کر رہے ہیں کیونکہ وہ محنت کش مڈل کلاس کے خلاف صدارتی اقدامات سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں ،نیویارک کی میئرشپ کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک امیدوارکا بیان
فیصل علوی
جمعہ 4 جولائی 2025
13:04

(جاری ہے)
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی شہر نیویارک کے میئرل امیدوار ظہران ممدانی کاکہناتھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عوام میں تفرقہ ڈال رہے ہیں اور حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے مجھ پر ذاتی حملے کررہے تھے۔
وہ اپنا کام جاری رکھیں گے اور ریپبلکن جماعت کی جانب سے اختلاف رائے کو دبانے کی کوششوں کے خلاف لڑیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہران ممدانی نے نیویارک میں ہوٹل اینڈ گیمنگ ٹریڈز کونسل کے صدر دفتر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ مسلمان سیاستدان ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ کل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے گرفتار کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہاتھاکہ مجھے ملک بدر کیا جانا چاہیے۔ میری شہریت ختم کی جانی چاہیے۔ اور انہوں نے یہ سب میرے بارے میں کہا ایک ایسے شخص کے بارے میں جو اس شہر کی تاریخ میں کئی نسلوں بعد پہلا مسلمان، جنوبی ایشیائی تارک وطن میئر بن سکتا ہے۔ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ممدانی کا مزید کہنا تھا کہ صدرٹرمپ تقسیم کو ہوا دے رہے ہیں۔ بجائے اس کے کہ وہ تسلیم کریں کہ انہوں نے نہ صرف نیویارک بلکہ امریکہ کے محنت کش امریکیوں کو مایوس کیا ہے۔ممدانی کا کہنا تھا کہ یہ سب اس لئے ہے کہ میں کون ہوں یا میں کہاں سے آیا ہوں یا میری شکل و صورت یا زبان کیسی ہے اور زیادہ اس لئے ہے کہ وہ توجہ ہٹانا چاہتے ہیں اس بات سے کہ میں کس کیلئے لڑتا ہوں۔ میں محنت کش عوام کیلئے لڑتا رہوں گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کی بغاوت: مڈغاسکر مظاہروں میں ہلاکتوں پر یو این چیف افسردہ
-
یمن: حوثیوں سے یرغمال یو این اہلکاروں کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ
-
شام: گمشدہ افراد کی تلاش مہارت اور وسائل کی متقاضی، کارلا کوئنٹانا
-
غزہ: تباہ حال نظام صحت کی بحالی کے لیے 7 ارب ڈالر درکار، ڈبلیو ایچ او
-
سرحدوں سے ماورا ریت اور خاک کے طوفانوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر زور
-
کانگو: جیل اصلاحات پر نائجیریا کی خاتون افسر یو این ایوارڈ کی حقدار
-
پاکستان زندہ باد، پی ٹی آئی پائندہ باد!
-
سندھ میں صحافیوں کا قتل عام جاری
-
جشنِ بہاراں کے دوران محفوظ بسنت منانے کیلئے قانون میں مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور
-
حکومت پنجاب اور نجی سیکٹر میں گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کا معاہدہ ہوگیا
-
کمپٹیشن کمیشن نے اسٹیل کارٹل پر ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ عائد کر دیا
-
سندھ کے ضلع جامشورو میں گیس کا ذخیرہ دریافت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.