
عمران خان کی قید عام قیدی سے بھی سخت ہے ان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی، علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں کہ 10 محرم کے بعد پارٹی تحریک کا آغاز کرے، تحریک کے آغاز کیلئے اہم ہدایات دی ہیں،عوام اپنی آزادی کیلئے نکلیں،غلامی سے بہتر ہے میں جیل میں ہی رہوں، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 4 جولائی 2025
12:20

(جاری ہے)
مجھے یقین ہے پاکستان کے اندر اچھی تبدیلی آئے گی۔عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت جوظلم ہورہا ہے اس سے بہتر ہے قید میں ساری زندگی کاٹ لوں۔
اس ظلم کے نظام کے خلاف محرم کے بعد تحریک کا آغاز کریں۔ جب بانی پی ٹی آئی تحریک کی بات کرتے ہیں تو حکومت مذاکرات کی بات شروع کردیتی ہے مگر ان سے کیا بات کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قید میں ہیں۔ 22 گھنٹے ایک ہی سیل میں رہتے ہیں ان کیلئے تمام قیدی والی سہولیات ختم کر دی گئی ہیں بانی پی ٹی آئی جو جیل کاٹ رہے ہیں وہ ان کے مخالف سوچ بھی نہیں سکتے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 22 گھنٹے وہ سیل میں ہوتے ہیں اور انہیں صرف 2 گھنٹے باہر نکالتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کیلئے کتابیں بند کر دی گئیں اور بچوں سے ملاقات بھی نہیں کرا رہے۔ عمران خان وہ قید کاٹ رہے ہیں جو پاکستان میں آج تک کسی نے نہیں کاٹی۔علیمہ خان کا گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے تو کھانے گھر سے آتے تھے۔ سو سو بندہ ملنے جاتا تھا۔ نواز شریف اور ان کی بیٹی تو ریسٹ ہاؤس میں تھے اور انہیں ساری سہولیات دستیاب تھیں۔پنجاب میں 26 ایم پی ایز کو ڈی سیٹ کر کے وہ سیٹیں نوازشریف کو دی جا رہی ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت قائم کرلیں۔عمران خان کایہ بھی کہناہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی ضرورت ہی کیا ہے آپ ویسے ہی قوم کو آگاہ کر دیں۔
مزید اہم خبریں
-
کولمبیا: حکومت اور باغیوں کے درمیان امن میں یو این عمل دخل کی توثیق
-
یو این ادارہ زلزلہ زدہ افغانستان کی زراعت بحال کرنے میں مصروف
-
آپ کو لوگ ایزی لوڈ کہتے ہیں
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح پھر سے 4 فیصد سے اوپر چلی گئی
-
سکیورٹی فورسز کی ضلع شیرانی میں کارروائی، 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا
-
ملک میں مزید صنعتوں کی بندش اور سرمایہ کاری میں کمی کا خطرہ
-
ابھی تک واضح نہیں کہ کچھ افراد صیہونی بحری فوج کی حراست میں ہیں یا نہیں ؟
-
شمع جونیجو نے کہا نیتن یاہو کیساتھ ملاقات ہوئی تو سیلفی لوں گی
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا گزشتہ 19 مہینوں میں اربوں روپے کی اضافی آمدن پیدا کرنے کا دعویٰ
-
سوڈان: شہریوں کو جنگ اور نسلی تشدد سے تحفظ کی ضرورت، وولکر ترک
-
غزہ: زخمیوں کو کئی سالوں تک دیکھ بھال کی ضرورت رہے گی، ڈبلیو ایچ او
-
ہیٹی: گینگ وار اور امدادی کٹوتیاں بھوک پھیلنے کا سبب، ڈبلیو ایف پی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.